ملتان ، 11 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر زاہد ملک نے پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹس ، بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا،انہوں نے بیرون ملک جانے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفننگ لی۔
انہوں نے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اور ان کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے، پروٹیکٹر آفس بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ایک بہت سہولیات فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر زاہد ملک نے پروٹیکٹر آفس میں ایک شخص کے لواحقین کو چیک تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ دفتر میں آنے والے شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، تمام کام بہترین طریقہ سے ہو رہا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب خود کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس اپنی شکایات سادہ کاغذ پر لکھ کر موقع پر جمع کروا سکتے ہیں، تمام عوامی مسائل قوائد و ضوابط کے مطابق حل کروانا وفاقی محتسب کی زمہ داری ہے جو بلا معاوضہ اور بلا تاخیر جاری رہے گی۔











