ملتان؛بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ، 5021 افراد گرفتار،82 نئے مقدمات کا اندراج

15

ملتان،12 اکتوبر( اے پی پی ): وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں اب تک 6850 بجلی چور شکنجے میں آئے جن میں سے 5021 افراد پولیس نے گرفتار کئے۔ 82 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، اب تک مقدمات کی کل تعداد 6564 ہو گئی۔بجلی چوروں کو ایک کروڑ یونٹس سے زیادہ نقصان کرنے پر 46 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 18 کروڑ 29 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

 7ستمبر تا 11اکتوبر 2023ء کے دوران ریجن بھر میں 6562گھریلو، 170کمرشل، 100زرعی ٹیوب ویل اور 18انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

 ملتان سرکل میں 927 بجلی چوروں کو89870000روپے جرمانہ عائد کیا اور33880000روپے جرمانہ وصول کیا۔ 905مقدمات درج کرواکر750صارفین گرفتارہوئے۔

 ڈی جی خان سرکل میں 1869 صارفین 99690000روپے جرمانہ عائد کیا اور21570000روپے جرمانہ وصول کیا۔1787مقدمات کا اندراج ہوا اور1216بجلی چور گرفتار ہوئے۔

 وہاڑی سرکل میں 468صارفین کو27500000 روپے جرمانہ عائد کیا اور14770000روپے جرمانہ وصو ل کیا،388مقدمات کا اندراج ہوا اور318افراد گرفتار ہوئے۔

 بہاولپور سرکل میں 620صارفین کو40010000روپے جرمانہ عائد کیا اور15780000روپے وصولیاں ہوئیں۔ 613 مقدمات کا اندراج ہواور512 صارفین گرفتارہوئے۔

ساہیوال سرکل میں 739صارفین کو52010000 روپے جرمانہ عائد کیا اور27330000روپے جرمانہ وصول ہوئے،696 مقدمات درج ہوئے اور535گرفتاریاں ہوئیں۔

رحیم یار خان سرکل میں 871صارفین کو46260000 روپے جرمانہ عائد اور12220000روپے وصول ہوئے۔861 مقدمات کا اندراج ہوااور665افراد گرفتارہوئے۔

مظفرگڑھ سرکل میں 781صارفین کو49980000 روپے جرمانہ عائد کیا اور31210000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔762 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ538بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔

بہاولنگر سرکل میں 250صارفین کو17880000روپے جرمانہ عائد کیا اور9720000روپے وصول ہوئے، 241 مقدمات کا اندراج ہوجبکہ 207 بجلی چور گرفتارہوئے۔

 خانیوال سرکل میں 325صارفین کو36830000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 16420000روپے جرمانہ وصول ہوا، 311مقدمات کا اندراج ہواجبکہ280بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔