ملتان،12 اکتوبر( اے پی پی ): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی رہائش گاہ امیر آباد جاکر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور درجات بلند کرے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مشکل گھڑی میں ہماری ڈھارس باندھی، اس موقع پر ملک محمد آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ اور عزیز اقارب بھی موجود تھے۔











