اسلام آباد، 12اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی سفارتی نمائندے یوسف ایم الدوبے نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وزیر خارجہ نے خصوصی سفارتی نمائندے کا خیرمقدم کیا اور کشمیری عوام کے لیے او آئی سی کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے او آئی سی کے مضبوط عزم کو بھی سراہا۔











