کھیل صحت مند جسم، مثبت انداز سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے کلیدی حثیت رکھتی ہے؛ ایس پی موٹروے پولیس

48

اوکاڑہ،13اکتوبر (اے پی پی):  ایس پی موٹروے پولیس شہباز عالم نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند جسم اور مثبت انداز سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے کلیدی حثیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نےانٹرا سیکٹر گیمز کے موقع پر کیا۔ سالانہ انٹرا سیکٹر کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی  سمیت اتھلیٹکس کے مقابلوں میں سیکٹر بھر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آخری روز فائنلز کے مہمان خصوصی ایس پی سیکٹر کمانڈر شہباز عالم نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انٹرا گیمز کے دوران اگلے مرحلے کے مقابلوں کےلیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا۔

 ایس پی موٹروے پولیس شہباز عالم نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو تندرست رکھنے کے لیے ہر قسم کے کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ وہ اچھی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک و قوم کی بہتر خدمت کر سکیں۔