میر پور خاص؛ڈرائیوروں کی شراب نوشی کے تدارک کیلئے ضلعی پولیس کو جدید ٹیکنالوجی مہیا کردی گئی

18

میر پور خاص،12 اکتوبر( اے پی پی ): ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کا احسن اقدام، ضلعی پولیس کو پہلے مرحلے میں تین جدیدڈیجیٹل الکوحل بریتھ ٹیسٹر(Digital Alcohol Breath Tester) انچارج ٹریفک، ایس ایچ او ڈگری اور ایس ایچ او جھڈو پولیس کو مہیا کر دی گئی ہیں۔

 میرپورخاص کے شراب نوشی کے عادی ڈرائیور جو شراب نوشی میں اکثر گاڑیوں ،بسوں، ٹرکوں چنگچیوں، رکشہ اورموٹرسائیکل وغیرہ چلاتے ہوئے ایکسیڈنٹ کرجاتے تھے، اب انہیں اس ڈیوائس سے چیک کیا جائیگا۔