پتوکی،13اکتوبر (اے پی پی):فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں کیجانب سے شہر بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کچہری چوک سے ختم نبوت ﷺ چوک تک نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
ریلی سے خطاب میں مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسلم ممالک اسرائیلی مظالم کے خلاف یک آواز ہو کر صدائے حق بلند کریں،فلسطین آج اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہا ہے جبکہ اسرائیل مظلوم فلسطینی شہریوں پر فارسفورس بم استعمال کررہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل بے گناہ لوگوں، مساجداور تعلیمی اداروں پر بمباری کررہا ہے، عالم اسلام، عالمی طاقتیں جلد ازاجلد اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقدام اٹھائیں۔
ریلیوں میں سیاسی و مذہبی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔











