اوکاڑہ،13 اکتوبر( اے پی پی ): چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور یہ دوستی لازوال ہے، یہ بات چین کے قونصل جنرل مسٹر کاوکی نے وائٹ پیلس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،چینی قونصل جنرل مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ایم پی اے منیب الحق کی دعوت پر اوکاڑہ آئے۔ کاوکی نے وائٹ پیلس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ میں سینکڑوں پاکستانی سٹوڈنٹس سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرتے ہیں مسٹر کاوکی نے کہا کہ اوکاڑہ کی زرعی پیداوار بہت اچھی ہے اس کی بہتری کے لئے چین کی مدد حاضر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ کو چین کے ایک شہر سے مشابہت دینے جا رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ چین امن کا خواہاں ہے اور کہیں پر بھی بے گناہ معصوم سویلین کے جانی نقصان نہیں چاہتا،ساری دنیا میں خوشحالی اورامن چاہتے ہیں۔
اس موقع پرمنیب الحق سابق ایم پی اے نے اپنے چائینز مہمانوں کی اوکاڑہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس میں کیش پرائز اور شیلڈز دیں گئیں۔











