رینالہ خورد، تھانہ سٹی رینالہ خورد پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتارکرکے ملزمہ سے 1900گرام چرس برآمدکرلی

38

  رینالہ خورد15اکتوبر(اے پی پی): ڈسڑکٹ پولیس آفیسر منصورامان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دے رکھے ہیں گذشتہ روز تھانہ سٹی پولیس نے گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم میں کارروائی کرکے خاتون منشیات فروش طسکینہ بی بی عرف لبنی کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 1900گرام چرس برآمد کرکے اندراج مقدمہ کے بعد ملزمہ کو جیل بھیج دیاگیاہے۔