کرپشن کی صورت میں زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی,سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید

16

لاہور ،16 اکتوبر ( اے پی پی ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت دیہی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کے بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے ایس ایم بی آر کو دیہی مراکز میں سہولیات پر بریفننگ دی۔ڈائریکٹر نازیہ جبین نے بتایا کہ  پی ڈی ایم اے نے تمام فرنیچر اضلاع میں ڈیمانڈز کے مطابق تقسیم کر دیا ہے۔ ایس ایم بی آر نے دستیاب سامان فوری دیہی مراکز میں سپلائی کرنے کے کی ہدایات جاری کیں۔ایس ایم بی آر نے انسپکشن کمیٹی کو تقسیم شدہ فرنیچر و سامان کی ویریفیکیشن کرنے کے احکامات دیے۔ نبیل جاوید نے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق کو دیہی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کی انسپکشن اور تحصیلدار اور پٹواریوں کے ذریعے دیہی مراکز میں فرنیچر کی صورتحال کی مکمل رپورٹ بنانے کی ہدایات دیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ اضلاع کی ڈیمانڈ کے مطابق مزید فرنیچر و سامان کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی ۔ فرنیچر کی پروکیورمنٹ اور سپلائی میں کسی بھی طرح کی بددیانتی برداشت نہیں ہو گی۔کرپشن کی صورت میں زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈی جی پی ایل آر اے سائرہ عمر نے ای رجسٹریشن ،وراثتی انتقال اور بیرون ملک شہریوں کیلئے جائیداد کی آن لائن رجسٹریشن پر بریفنگ دی۔ ایس ایم بی آر نے سائرہ عمر کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔