پشاور،17اکتوبر(اے پی پی: تھانہ ایکسائزمردان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی گئی ۔
ایکسائز مردان کے مطابق تھانہ ایکسائز مردان ریجن نےخفہ اطلاع پر رنگ رو ڈ مردان پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتےہوئے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑی نمبرزیڈ ایس 443 سے 120 کلو گرام چرس برآمد کر لی ، کارروائی کے دوران ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔











