اوکاڑہ،19اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز میں عوام کو ڈیجیٹل پولیسنگ اور جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو بیان میں حجرہ شاہ مقیم میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز ڈکلئیر کرنے کے مقاصد اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن دور میں ہمارا مطمع نظر یہ ہے کہ تھانوں میں آنے والے سائل کو انتہائی عزت و احترام کے ساتھ سروسز دیں۔
ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا کہ اس سے پہلے اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن، تھانہ بی ڈویژن، تھانہ کینٹ، تھانہ صدر رینالہ اور چورستہ میاں خان میں سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پر سروس مہیا کی جارہی ہیں اور تمام تھانہ جات کے لئے فیسلٹیز سپیشل انیشیٹو پر تیزی سے کام جاری ہے”ہمارا مقصد ہے آپکی حفاظت آپکی خدمت کے ساتھ”۔











