بیجنگ،19اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاور کنسٹرکشن کارپوریشن چائنہ (پاور چائنہ) کے صدر وانگ بن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے مابین تعمیراتی شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے سی پیک کے تحت پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں چین کے کردار بالخصوص پاور چائنہ کے کردار کو سراہا۔











