گوجر خان ،21 اکتوبر( اے پی پی ): کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ کا دورہِ گوجر خان تاجر کمیونٹی علاقہ نمبر داروں پنڈی رنگ روڈ اراضی مالکان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال و بنیادی مرکز صحت کوئنلریلہ کا دورہ کیا ، جاری ترقیاتی منصوبوں و نئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر دالوں، گھی ،سبزیوں کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجر خان میں متعدد وفود سے ملاقاتیں کیں اسسٹنٹ کمشنر گوجر مراد حسین نیکوکارہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے سبب گھی دالوں کی قیمتوں میں کمی کا پوچھا اور کہا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، روات چھنی پل میں نئی سبزی منڈی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں سوموار سے سبزی منڈی میں کاروبار کاآغاز کر دیا جائے گا، آڑھتیوں و تاجر وںکو وہاں سہولتیں فراہم کریں گے ، پنڈی رنگ روڈ منصوبہ خطہ پوٹھوہار و ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، اراضی مالکان کو مقررہ ریٹس سے 15 فیصد اضافی معاوضے دیں گے ،کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔
کمشنر راولپنڈی نے گوجر خان سٹی میں یوٹرن پر ہونے والی حادثات میں کمی کے لئے پراجیکٹ پر رپورٹ مانگ طلب کی، گوجر خان میں پارکنگ پلازے کی تعمیر پر رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریں گے ۔
کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان کے مختلف شعبوں و لیب کا دورہ مریضوں سے ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، ہسپتال کی بلڈنگ میں جدت و بہتری لانے پر پنجاب بلڈنگ ورکس ڈیپارٹمنٹ کی لیڈی ایس ڈی او کی کارکردگی و ہسپتال انتظامیہ کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ ٹی ایچ کیو میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین سمیت دیگر درکار آلات جلد فراہم کر دیں گے ،بنیادی مرکز صحت کونتلریلہ میں جدید سہولتوں کو ممکن بنا دیاگیا ہے۔











