پولينڈ سے پوری دنیا کے سفر پر نکلے سائیکلسٹ كپل ساہیوال پہنچ گئے ، شاندار استقبال

42

ساہیوال،25اکتوبر(اے پی پی):پولينڈ سے پوری دنیا کے سفر پر نکلے سائیکلسٹ كپل جو ان دنوں پاکستان میں ہیں کو  ساہیوال میں ساہیوال بائیکرز گروپ کی طرف سے خوش آمدید کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری بلال  جو کہ ساہیوال بایئکرز گروپ کو لیڈ کرتے ہیں، ان کی ٹیم نے سائیکلسٹ کپل کو بائی پاس پر خوش آمدید کیا ۔ انہوں نے مہمانوں کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور لنچ کا اہتمام کیا ۔ اس کے بعد سائیکلسٹ جوڑا اپنی اگلی منزل لاہور کی طرف روانہ ہو گیا۔