ڈیرہ غازی خان؛بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،538 ملزمان  گرفتار

39

ڈیرہ غازی خان،25اکتوبر(اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،538 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا  ہے ۔

 7 ستمبر سے 24 اکتوبر کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں مختلف نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اور مجموعی طور پر1428ملزمان کیخلاف 1193مقدمات ڈیرہ غازیخان سٹی،صدر،تونسہ اور کوٹ چھٹہ سرکلز کے18مختلف تھانوں میں درج کرائے گئے ہیں۔پولیس نے 538ملزمان کو گرفتار کر کے 65ملزمان کے چالان عدالتوں کو بھجوا دئیے ہیں جبکہ434ملزمان کیخلاف تفتیش جاری ہے۔