ملتان 27، اکتوبر (اے پی پی ):کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کے نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔
واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔
مقررین نے نہتے کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے کیے گئے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔











