بھکرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، متعدد ملزمان گرفتار

9

بھکر،27 اکتوبر(اے پی پی):ڈی پی او محمد نوید کی ہدایت پر بھکر پولیس کیجانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او سرائے مہاجر احسان اللہ خان معہ ٹیم نے مجرم اشتہاری کیٹگری بی  شاہنواز ولد محمد حسین کو گرفتار کر لیا ہے ،جبکہ ایک اور کارروائی میں تھانہ سرائے مہاجر کی ٹیم نے ملزم محمد یاسر سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ہے۔

انچارج چیک پوسٹ داجل نے اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے دو گاڑیوں میں غیر قانونی نصب شدہ آئل ٹینک بمقدار 1200 لیٹر اور 1500 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑ لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑیاں قبضے  میں لے لی ہیں۔

  ایک اور کارروائی میں 670 گٹو سمگل شدہ چینی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر   نے کٹیگری بی کے پانچ  ملزمان اشتہاری لدھو، عارف، صفدر، عامر، عمر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ۔