لاہور، 27 اکتوبر(اے پی پی): چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی صدارت میں صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چوبیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں پبلک فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ اور انوائرنمنٹ سیکٹر ز کی 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی اور ان 2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 4ارب روپے سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ منڈی بہاوالدین میں ٹف ٹائلز، سیوریج، ڈرینج سکیم کی فراہمی کیلئے 60کروڑ 36لاکھ کی منظوری دی گئی اور پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گرین بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 4ارب 13کروڑ 61لاکھ کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال نے شرکت کی۔ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔











