ٹنڈومحمدخان،یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں

44

ٹنڈومحمدخان،27 اکتوبر (اے پی پی):کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ٹنڈومحمدخان میں بھی  یوم سیاہ منایا گیا۔سرکاری عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے، ڈسٹرکٹ حکومت، مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات سمیت سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں۔ دوران ریلی پورا شہر پاک آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔