میرپورخاص ؛ سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار

45

 

میرپورخاص،30 اکتوبر ( اے پی پی):انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسہ جاری، شہزور گاڑی کی  باڈی کے اندر سے 8 لاکھ سے زائد کی سفینہ گٹکا برآمد کر کے  ملزمان گرفتارکو گرفتار کر لیا  گیا ہے ۔

 ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن کے احکامات کی روشنی میں انچارج سی آئی اے کی سفینہ گٹکا فروش عناصر کے خلاف پے در پے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، انچارج سی آئی اے ہمراہ ٹیم  کی ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود  میں کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ دو ملزمان بنام محمد عرفان، محمد سراج کوگرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزمان کے قبضے سے 300 پیکٹ 31 ہزار 500 پڑیاں مالیت 8 لاکھ سے زائد اور شہزور گاڑی برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان شہزور گاڑی کی باڈی کے اندر سفینہ چھپا کر لے جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 81/2023 زیر دفعہ 4/8  ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔