پشاور، 1نومبر(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق ضلعی انتظامیہ پولیس کی معاونت سے کسی بھی غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو پکڑ کر پشاور میں تین مختلف مقامات پر قائم سنٹرز میں شفٹ کریگی جہاں سے انکو طورخم بارڈر لے جایا جائیگا، جہاں سے وہ وطن واپسی کرینگے۔
”اے پی پی،، سے خصوصی گفتگو میں کاشف عباسی نے کہا کہ چونکہ افغانستان کیلئے انٹرنیشنل بارڈر خیبرپختونخوا میں ہے، اسلئے دوسرے صوبوں سے لائے جانیوالے مہاجرین کا تعلق ہے انکے لئے ہم نے دن مختص کردئیے ہیں۔ اس ضمن میں صوبہ پنجاب سے لائے جانیوالے مہاجرین مختلف روٹس سے یہاں پشاور پہنچیں گے جنہیں بذریعہ سکواڈ خیبر پولیس کے حوالے کیا جائیگا اور خیبر پولیس انکو سکواڈڈ طورخم بارڈر لے جائیگی۔ کر وہاں سے وطن واپس بھیجا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح سندھ اور دیگر صوبوں سے آنیوالے مہاجرین کیلئے ایس او پیز بنا دی گئی ہیں اور انکو انٹری پوائنس یعنی ارباب ٹاپو انڈس ہائی وے پر، ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ پر جو پولیس سٹیشنز ہیں وہاں متعلقہ افسران کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اور خصوصی ٹیمیں اور سکواڈز تشکیل دے دئیے گئے ہیں جو آنیوالے افغان قافلوں کی معاونت کرتے ہوئے انکو سکوڈ کرکے پشاور کی حدود کلیئر کرانے میں مدد کرینگی۔
انہوں نے پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین کے بارے میں بتایا کہ انکے لئے ایک جامع پلان مرتب کرلیا گیا ہے جنکے خلاف آرڈر ملتے ہی ان علاقوں میں آپریشن کرکے وہاں رہائش پذیر فیملیز کو وہاں سے افغانستان واپسی کیلئے روانہ کیا جائیگا۔











