لاہور،یکم نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت نیو منسٹر بلاک میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز ویلفیئر جاری اور نئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعدد جاری ترقیاتی اسکیموں مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہائی سکول، خوشاب،آر او پلانٹ مائنز ویلفیئر ہسپتال، چک نمبر 119،سرگودھا،انسٹالیشن آر او پلانٹ مائنز لیبر ویلفیئر ہسپتال خوشاب،واٹر سپلائی اسکیم مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری،سانگھڑ ڈسٹرکٹ تونسہ،مائنز ورکرز کے بچوں کے لیے تعلیمی وسائل کی فراہمی،کنسٹرکشن آف پارکنگ شیڈ فار مائنز لیبر ویلفیئر گرلز ہا سیکنڈری سکول، چک نمر 119 سرگودھا،کنسٹرکشن آف پارکنگ شیڈ فار ایمبولینس اینڈ سٹاف وہیکل اور واٹر سپلائی سکیم تلہ گنگ ڈسٹرکٹ میانوالی سکیم شامل تھی جبکہ ن اسکیموں میں ویلفیئر گرلز ہائی سکول،ڈنڈوت ڈسٹرکٹ چکوال،مائنز لیبر ویلفیئر ڈسپنسری بھرگرا، ڈسٹرکٹ ڈی جی خان اور کنسٹرکشن آف رہائش اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، ضلع چکوال سکیم شامل تھی۔
اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تمام جاری اسکیموں کی تکمیل بروقت ہونی چاہیے اور 31 جنوری 2024 تک منصوبے مکمل کئے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت ہونی چاہیے تاہم صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ابراہیم حسن مراد نے اس بات پر زور دیا کہ مزدوروں کے بچوں کو بھی اعلی تعلیمی اداروں میں بھجوایا جائے کیونکہ ذہین بچوں کا حق ہے کہ وہ بھی سب کی طرح آگے بڑھ سکیں۔
اجلاس میں سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر،کمشنر مائنز اینڈ منرلز ریاض چوہدری اور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔











