نوجوانان قبائل کا افغان خاندانوں کیلئے لنڈی کوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں کھانے کا اہتمام

67

 

پشاور، 1نومبر(اے پی پی): ضلع خیبر لنڈی کوتل نوجوانان قبائل کی طرف سے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے والے افغان خاندانوں کے لئے لنڈی کوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں دوسرے روز بھی کھانے کا اہتمام کیا گیا اور افغان شہریوں میں کھانا تقسیم کیا گیا ۔

لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے ساتھ قائم انٹری پوائنٹ کیمپ میں افغان خاندانوں کیلئے کھانے کا اہتمام کرنے پر انہوں نے نوجوانان قبائل کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔