اوکاڑہ،02نومبر (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر مرچوں میں ملاوٹ کا منصوبہ ناکام بنادیا، ڈسٹرکٹ انچارج عبدالعظیم کی زیر نگرانی محمد فرحان فوڈ سیفٹی افیسر اور ان کی ٹیم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ سلیمانکی روڈ حویلی لکھا میں گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا،چکی مالکان مرچوں میں ڈائی کلر کی ملاوٹ کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران 1295 کلو ثابت سرخ مرچیں، 140 کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر، 2 تھیلے کھلا رنگ، 60 کلو مکئی ضبط کرکے چکی مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور2 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223 پر رابطہ کریں۔











