اوکاڑہ ؛ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس

48

اوکاڑہ،02نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا ، اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ضلعی افسران نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانےو الے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ حافظ محمد عبد اللہ نے محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی کے لئے کی جانےو الی کاروائیوں اور ضلع میں جاری ویکٹر سرویلینس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں موجودہ حالات تناظر میں ڈینگی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کیا جانا از حد ضروری ہیں اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں میں آگاہی کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں ،انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں میں ڈینگی سے بچاوکے لئے آگاہی پروگرامز منعقد کئے جائیں۔

 انہوں نے میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے پارکس کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو کو معمول کا حصہ بنائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پارکس میں کہیں صاف پانی کھڑا نہ ہو۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ٹائر شاپس،گوداموں ،قبرستانوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام صوبائی ووفاقی محکمے اپنے اپنے دفاتر کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کریں اور اپنی بلڈنگ کا ڈینگی فری سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔ انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں غیر حاضر افسران کو شو کاز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔