بھکر ،6 نومبر( اے پی پی ): ضلعی پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ بھکر کے چاروں تحصیلوں سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اورمتعلقہ افسران کو فوری کارروائیوں کے احکامات جاری کئے ، تمام درخواستوں کا مکمل فالو اپ لینے اور مقررہ کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کا حکم دیا ۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں کسی کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید کا عوامی مسائل کی برائے راست سماعت اور مسائل کے فوری حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کے انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں ڈی پی او نے ضلع کے چاروں تحصیلوں دریا خان، کلورکوٹ، منکیرہ اور بھکر سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کو سماعت کر کےموقع پر متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیئے بذریعہ فون حسب ضابطہ کاروائی کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ میرے دفتر کے دروازے ہروقت کھلے ہیں کسی کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں کھلی کچہری میں سماعت کی گئی سائلین کی تمام درخواستوں کو مقررہ کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرکے فالو اپ لیا جائے۔ عوام کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ کسی بھی شہری کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں ہے۔











