وہاڑی، 08نومبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافرو ں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظار گاہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو چیک کیا اور بس اسٹینڈ پر فوارہ کو ٹھیک کروانے اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بس اسٹینڈ پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔ بلدیہ افسران بس اسٹینڈ پر ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ کوئی بس مسافر سے زائد کرایہ وصول نہ کرے ۔سیکرٹری آر ٹی زائد کرایہ وصول کرنیوالی بسوں کے خلاف کارروائی کریں۔
اس موقع پر اے سی ڈاکٹر عائشہ خان، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، سی او بلدیہ علی احمد صابر اور دیگر موجود تھے۔











