یوم اقبال کی مناسبت سے سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے گھر میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی اقبال منزل میں آمد کا سلسلہ جاری

23

سیالکوٹ 8،نومبر(اے پی پی):حکیم الامت شاعر مشرق مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال ؒکا 146واں یوم ولادت کل( جمعرات) 9 نومبر کوملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال ؒکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔یوم اقبال کی مناسبت سے سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے گھر میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی اقبال منزل میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔بزم اقبال کی جانب سے اقبال منزل کو پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔9 نومبر کو اقبال منزل پرضلعی انتظامیہ، سیالکوٹ چیمبر،تاجر تنظیموں ،سیالکوٹ بار،محکمہ تعلیم کالجز کی جانب سے کیک کٹنگ کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔