کوئٹہ07نومبر(اے پی پی): کوئٹہ کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے ضلعی انتظامیہ اور شوگر ڈیلرز کے مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں, کچھ روز بعد چینی کی فی کلو گرام قیمت 140 روپے تک آجائے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے صدر انجمن تاجران رحیم کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے کہا کہ چینی کی دیگر صوبوں سے ترسیل کا نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا ہے کچھ دنوں سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ضلعی انتظامیہ اور شوگر ڈیلرز کے ساتھ مزاکرات کامیاب ہوگئیں جس کے بعد کوئٹہ شہر میں کچھ روز میں ہی چینی کی فی کلو گرام قیمت 140 روپے تک آجائے گی،اس موقع پر صدر انجمن تاجران رحیم کاکڑ نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کسٹمز کے عملے کے رویے کے خلاف شوگر ڈیلرز نے چینی منگوانی بند کر دی تھی کمشنر کوئٹہ نے مزاکرات کیے ہمارے مطالبات تسلیم کیے اور ہم نے ہڑتال ختم کر دی ہے، رحیم کاکڑ نے کہا کہ کمشنر کے اقدامات کے باعث اب چینی کی قیمت بتدریج کم ہوجائے گئی۔











