اٹک،11 نومبر(اے پی پی):سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کلثوم ثاقب نے کہاہےکہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے طلباء و طالبات کوہرممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نےان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول اٹک اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی اٹک کے دورے کے موقع پر کیا۔ محکمہ تعلیم کےافسران نے سپیشل سیکرٹری کو مختلف تعلیمی امور پر بریفنگ دی۔
سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کلثوم ثاقب نے کمپیوٹر لیبس کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضانےانہیں لرن اینڈارن پروگرام کی افادیت کےبارےمیں آگاہ کیا۔ڈی سی نےبتایاکہ ضلعی انتظامیہ آئی ٹی اورپیشہ وارانہ بنیادوں پرتعلیم کی فراہمی کےلیےخصوصی اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلےمیں مختلف تربیتی کورسسز کابھی اجراءکیاگیا۔
سپیشل سیکرٹری نےاس موقع پرکہاہےکہ آئی ٹی کی بنیادپرتعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ احسن اقدامات اٹھارہی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس اورایجوکیشن کمپلیکس کابھی دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنراٹک شگفتہ جبیں،سی ای او ایجوکیشن اٹک ملک محسن عباس،ڈی ای او سیکنڈری ساجدہ مختار، ڈی ای او ایلیمنٹری سید تقی شاہ اور دیگر افسران بھی ان کےہمراہ تھے۔











