اوکاڑہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی میں ذیابیطس کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

15

اوکاڑہ،14 نومبر( اے پی پی): ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں بھی ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نوید حفیظ کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر عظمیٰ حفیظ اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذیابیطس کے مریضوں کا ہسپتال میں باقاعدگی سے علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں تاہم مریضوں کے لئے صحتمند خوراک کے ساتھ ہلکی ورزش اورچہل قدمی بہت ضروری ہے انہیں ملٹی وٹامن ویجیٹیبل فوڈ کے استعمال کو بڑھانس چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ شوگر اور بلڈ پریشر کے ریکارڈ کے لیے سینٹرز بنایا ہوا ہے جن کا نام این سی ڈی کلینک ہے یہاں پہ مریضوں کا شوگر اور بلڈ پریشر ڈیلی بیس پہ چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے اور ان کو آگاہی کے لئے کتابچہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بینرز کے ذریعے بھی اگاہی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیلسٹرول میں اضافہ بھی شوگر کا موجب بنتاہے۔واک میں ڈاکٹر معید، ڈاکٹر لبنیٰ خان، ڈاکٹر فائزہ،ڈاکٹر مہرین مظہر سمیت نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی حصہ لیا۔