لاہور 14نومبر ( اے پی پی ): آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کو خوش آمدید کہا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ایڈیشنل آئی جی نیشنل ہائی ویز سنٹرل ریجن علی احمد صابر کیانی اور سی پی او / ڈی ایس پی ، موٹر وے ، منصور جاوید ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید ، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروزنے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے درمیان ورکنگ ریلشن شپ کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور صوبے کی تمام شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کیلئے پی ایچ پی اور نیشنل ہائی ویز پولیس کا مشترکہ اقدامات کا فیصلہ، دونوں ادارے شاہرات پر ہیوی لوڈ ٹریفک کی آمدورفت اور حادثات کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون سے اقدامات کریں گے۔آئی جی پنجاب نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کیلئے پی ایچ پی، موٹر وے اور ٹریفک پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب پولیس اور نیشنل ہائی ویز پولیس کے درمیان ورکنگ گروپ تشکیل دیں گے، سسٹم کو انٹرلنک کیا جائے گا۔موٹرویز پولیس کے ورک کلچر اور اچھے اقدامات کو پنجاب پولیس میں لاگو کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے اوور لوڈنگ کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا،آئی جی نیشنل ہائی ویز سلطان علی خواجہ نے اس موقع پر کہا کہ شاہرات پر پنجاب پولیس کے ساتھ مشترکہ اقدامات سے ایکسل لوڈ مینجمنٹ قوانین کے نفاذ میں بہتری آئے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا۔ آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کو شہدا اور غازی والز، نو تعمیر شدہ آڈیٹوریم، جاری کورسز و دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آئی جی (NHMP) سلطان علی خواجہ کے مابین سووینرز کا تبادلہ بھی کیا گیا؎۔











