نوشہرہ ورکاں،27 نومبر(اے پی پی): جمیعت اشاعت التوحید و سنہ کے مرکزی ناظم پیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے فلسطین کے مسلمان مرد خواتین اور بچوں پر کیے جارہے مظالم کی مذمت کی ہےاور کہا ہےکہ مسلم امہ کو فلسطینی بھائیوں کی جان مال اور عزت نفس کے لیے یکجان ہونا ہو گا اورقرآن مقدس کے علم و حکمت کے حوالہ سے جامعہ مسجد بلال نوشہرہ ورکاں میں خطبہ جمعتہ المبارک کے دوران اپنے مفصل بیان میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت اور ایمانی غیرت کا بھی یہی تقاضہ ہے۔
پیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اللہ رب العزت کی حاکمیت میں مملکت زمین و آسمان میں زرہ زرہ اسکے طابع ہے، ہر جاندار کے لیے رازق اور مشکل کشا صرف وہی ایک رب ہے،اور ایک رب کو پکارو، اس کی زات میں کسی شریک نہ بناؤ اور ہر منزل کو آسان بنانے والی ذات صرف اللہ ہی کی ہے۔
انہوں نے اس دوران حفاظ کرام کی دستار بندی کی، اساتذہ کو اعزازی پگڑیاں پہنائیں اور خصوصی دعا کرائی گئی۔











