ملتان؛کمشنرکا شادی ہالز میں ون ڈش کیخلاف ورزی کا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنرز کو کارروائیاں تیز کرنیکے حکم

39

 ملتان ،17 نومبر( اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس کہتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔گھروں میں شادی کی تقریبات پر بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں۔

ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے،شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔

 اس موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ون ڈش احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 3 ہفتوں میں 777 چھاپے مارے گئے۔20 میرج ہالز کے مالکان کو 5لاکھ56 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ 3 مقدمات درج، 4 افراد گرفتار، 5میرج ہالز سربمہر کئے۔