بہبودآبادی اور ماحولیات کے محکموں کو سابقہ حکومتوں میں نظرانداز کیا گیا،وزیر پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر

45

لاہور، 17 نومبر (اے پی پی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصر نے محکمہ بہبود آبادی کے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار سے ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے، میاں ابوذر شاد، بریگیڈئیر(ر) نادر میر، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ بہبودآبادی اور ماحولیات کے محکموں کو سابقہ حکومتوں میں نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات اور پاپولیشن کنٹرول کا ہماری زندگی میں ایک اہم کردار ہے۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے علما ئے کرام کا تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں عدم توازن کی وجہ سے غربت، بیروزگاری اور معاشرتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ بیٹے کی خواہش ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیہی خواتین میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔