اوکاڑہ؛دورانِ ویلڈنگ گاڑی کو آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت قابو پالیا

55

 

اوکاڑہ،19نومبر(اے پی پی ):دیپالپور روڈ نزد پاسپورٹ آفس کے قریب دورانِ ویلڈنگ گاڑی   کو آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ دوران ویلڈنگ لگی،اطلاع ملنے پرفائر وہیکل اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوراً جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔ ریسکیو موٹر بائیک سروس نے فوراً ریسپانس کرتے ہوئے ڈی سی پی فائر ایکسٹینگشر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ ریسکیو فائر فائٹرز نے پانی کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پایا۔