لاہور، 24دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے اسلام پورہ تھانے کی پرانی عمارت، تنگ کمرے اور تھانے کی خراب حالت زار دیکھ کر فوری نوٹس لیتے ہوئے 31دسمبر سے قبل تھانےکونئی عمارت میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیرعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو ہدایات جاری کردی ،اسلام پورہ تھانہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت 40 تھانوں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور حوالات میں بند ملزمان سے انکےکیسز سے متعلق پوچھا۔محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پراگرس کا جائزہ لیا اور ایف آئی آر کے بروقت اندراج کا حکم دیا۔











