نگران صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

22

لاہور،19جنوری(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی آئی سی کے مختلف سیکشنز  میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر نے مریضوں کے اٹنڈنس کو سخت سردی سے بچانے کیلئے عارضی خیمے لگوانے کے اقدام کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، کنٹریکٹرز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی کا جیل روڈ پر مانومنٹ کا سٹرکچر اگلے 24گھنٹوں میں مکمل ہوگا۔ نگران صوبائی وزیر پنجاب نے پی آئی سی میں ای سکرین پر مریضوں کا آٹومیٹڈ  ڈیٹا اپ لوڈنگ کا جائزہ لیا۔

 نگران صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی اور کلیکشن سنٹر کے باہر  بڑی سکرینز آویزاں ہوں گی ۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی سرائے بڑی حدتک مکمل ہوگئی ہے اور اب اس کا فنشنگ ورک جاری ہے۔ پی آئی سی کی نئی ڈائیگناسٹک لیب و کلیکشن سنٹر کی چھت کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ شور کا سبب بننے والے جنریٹرز کی ہسپتال سے باہر منتقلی شروع ہوگئی ہے۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ ایمرجنسی بلاک اور نئی ڈائگناسٹک لیب سے جیل روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔پی آئی سی ایمرجنسی کی سرائے کا سٹرکچر مکمل ہوگیا جبکہ خوبصورت لان پر پی ایچ اے ورک جاری ہے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹیپا کی ٹیمیں دن رات جانفشانی سے کام کررہی ہیں اور یہ اپ گریڈیشن جلد مکمل ہو جائے گی۔