فیلڈ مانیٹرنگ سٹاف کے لیے ایک مضبوط فیلڈ میکنزم تیار کیا جائے،نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد

10

لاہور ،یکم فروری:( اے پی پی ):نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک کا  اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں PAITS، MVD ٹریکنگ سسٹم، ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس پنجاب اور جنوبی پنجاب میں اینیمل ٹریکنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور BN ہائبرڈ چارے کی طلب اور رسد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ فیلڈ مانیٹرنگ سٹاف کے لیے ایک مضبوط فیلڈ میکنزم تیار کیا جائے،لائیو سٹاک فارمز پر غذائیت وغیرہ کے حوالے سے 3 دن میں رپورٹ پیش کریں۔ صوبائی وزیر نے جانوروں کے ٹیگ کی خریداری سے متعلق اسکیم پر نظر ثانی کی ہدایت کی اور کہا کہ لائیو سٹاک ہسپتالوں میں یونیفارم لازمی کروایا جائے ۔کسانوں کے حوالے سے ماہانہ جائزہ ٹاسک کمیٹی بنانا ہوگی۔ پیٹس کے حوالے سے مسودہ پر  قوانین کے مطابق پیروی کرنا ہوگی۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ سیمین پروڈکشن یونٹ کے PLDD بورڈ کے منصوبے کو فعال بنانے کے لیے اسکیم میں شامل کیا جائے۔ بیک یارڈ پولٹری پروجیکٹ پر نظر ثانی کی جائے۔