نوشہرہ ورکاں؛ حلقہ این اے 81 ، پی پی 68 اور69 میں پولنگ جاری

22

نوشہرہ ورکاں، 08 فروری (اے پی پی): ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں کے حلقہ این اے 81 اور پی پی 68 اور69 میں عوام اپنے قیمتی ووٹ کے اظہار کے لیے مصروف عمل  ہیں  اور مرد، خواتین،  نوجوان اور بوڑھے بھی ووٹ کی امانت لوٹانے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

حلقہ این اے 81 میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کے دستے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر محمد نوید حیدر کی کمانڈ میں پاک فوج کے دستے اور دیگر ادارے اور فورسز مصروف عمل ہیں۔ ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک کا کہناہے کہ فورسز چوکنا حالت میں پورے حلقہ پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امن امان ہر صورت برقرار رکھنے کی کوشش رہے گی۔