لاہور، 08فروری(اے پی پی): عام انتخابات 2024 کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے جی او آر ٹو میں قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے حلقہ این اے 129، پی پی 171 کیلئے حق رائے دہی استعمال کیا۔











