قومی اسمبلی کے حلقہ این اے178۔مظفر گڑھ ۔4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوارعامر طلال خان ایک لاکھ 13ہزار 816ووٹ لے کر کامیاب

11

اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے این اے178۔مظفر گڑھ ۔4سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوارعامر طلال خان ایک لاکھ 13ہزار 816ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد  امیدوار   عبدالقیوم خان جتوئی 87 ہزار932ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب52.35فیصد رہا۔