اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79 گوجرانوالہ 3I سے آزاد امیدوار احسان اللہ ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار احمد 99 ہزار 635ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب50.62فیصد رہا۔











