این اے 104فیصل آباد10سے آزادامیدوارصاحبزادہ محمد حامد رضا  ایک لاکھ28ہزار687ووٹ لے کرکامیاب

20

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104فیصل آباد10 سے آزادامیدوارصاحبزادہ محمد حامد رضا ایک لاکھ28ہزار687ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواردانیال احمد92ہزار594ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب49.58 فیصد رہا۔