این اے129لاہور13 سے آزاد امیدوار میاں محمد اظہرکامیاب

7

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129لاہور 13 سے آزاد امیدوار میاں محمد اظہرایک لاکھ 3ہزار 718ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد نعمان71ہزار540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب40.36 فیصد رہا۔