این اے ۔177 مظفرگڑھ 3سے آزاد امیدوار محمد معظم علی خان ایک لاکھ 13 ہزار 892 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

22

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔177 مظفرگڑھ 3سے آزاد امیدوار محمد معظم علی خان ایک لاکھ 13 ہزار 892 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  امیدوار سیدہ شہربانو بخاری 67 ہزار 964 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔