این اے ۔234 کراچی کورنگی 3سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار  محمد معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

17

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے ۔234 کراچی کورنگی 3سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار  محمد معین عامر پیرزادہ 73 ہزار 687 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق   آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔