کراچی،26 فروری( اے پی پی): 18 ویں سندھ گیمز 2024 ہینڈ بال، تھرو بال، روپ اسکپنگ میں لڑکے اور لڑکیوں کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے ہیں۔
18 ویں سندھ گیمز میں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بنظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ کی ڈویژنل ٹیموں نے شرکت کی۔ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہینڈ بال، تھروبال اور روپ اسکپنگ کے میچز کھیلے گئے۔ہینڈ بال کی سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن افتتاح احمد علی راجپوت جبکہ تھرو بال ایونٹ کی افتتاحی مہمان خصوصی مسز عبدالرزاق آرائیں تھیں۔
اس موقع پر مقبول آرائیں صدر ورلڈ تھرو بال فیڈریشن، مسعود اختر، سیکریٹری سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن عظمت پاشا صدر کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک، عبدالصمد سیکریٹری کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک، ندیم احمد، عائشہ رزاق، سیکریٹری پاکستان ویمن تھرو بال اور ڈویژنل و ضلعی صدر و سیکریٹری بھی موجود تھے۔