پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  ،صدارتی انتخاب کےلیے پولنگ شروع ہوگئی

20

اسلام آباد، 09 مارچ (اے پی پی): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس  میں  صدارتی انتخاب کےلیے پولنگ شروع ہو گئی ہے ۔ صدارتی انتخابات میں وفاقی اتحادی حکومت کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہے۔اراکین   اسمبلی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع ہونے سے قبل پریذائیڈنگ آفیسر جسٹس عامر فاروق نے اراکین کو پولنگ کے طریقہ کار اور بیلٹ پیپر کے استعمال کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔